Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلی سندھ مستعفی ہوجائیں ،فواد چوہدری

اسلام آباد...تحریک انصاف کی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر مستعفی ہونے کے لئے دباو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر مستعفی ہونے کےلئے زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی، بدین، سکھر اور لاڑکانہ کا دورے میں پیر پگا را، لیاقت جتوئی، ذوالفقار مرزا ، فہمیدہ مرزا، ایاز پلیجو اور دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں کروں گا۔فواد چوہدری نے کہاکہ دورہ سندھ میں اتحادیوں کے ساتھ مشاورت میں سندھ کے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کروں گا۔ پیپلز پارٹی کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنالے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاونٹس کیس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں مرکزی ملزم ہیں اس لئے وہ مستعفی ہوجائیں۔

شیئر: