Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیجنڈ بالی وڈ اسٹار قادر خان انتقال کر گئے

 ڈائیلاگ کی ادائیگی میںاپنا منفرد مقام رکھنے والے لیجنڈ اداکار قادر خان انتقال کر گئے۔وہ کینیڈا کے اسپتال میں داخل تھے جہاں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ وہ دماغی بیماری میںبھی مبتلا تھے۔اداکار کے خاندانی ذرائع کے مطابق قادر خان کی آخری رسومات کینیڈا میں ہی ادا کی جائیں گی۔قادر خان مزاحیہ اور سنجیدہ اداکاری میں اعلیٰ مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔بالی وڈ کے شہنشاہ اداکار امیتابھ بچن نے لیجنڈ اداکار قادر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ قادر خان کی موت کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔ وہ ایک بہترین اسٹیج آرٹسٹ تھے جنہوں نے فلموں میں کمال کی اداکاری کی۔قادرخان ایک عظیم اسکرپٹ رائٹر تھے جو میری بہترین فلموں میں میرے ساتھ تھے۔ ان کا ساتھ میرے لئے ہمیشہ اچھا رہا۔
 

شیئر: