Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6 ماہ میں گیس، سونا، دال، چائے اور کرایوں سمیت سب مہنگا

کراچی:  گزشتہ 6 ماہ کے دوران گیس کی قیمت میں 42.66، سونا 5.75 اور ایل پی جی 6.69 فیصد مہنگی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 6.17 فیصد اضافہ ہوا جب کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک گیس کی قیمت میں 42.66 فیصد، سونا 5.75 فیصد اور ایل پی جی 6.69 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ مٹی کا تیل 32.60 فیصد اور موٹر فیول 26.41 فیصد مہنگا ہوا۔ دال مونگ 4 فیصد اور چائے کی پتی 3.48 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ دسمبر میں ریل کے کرایوں میں 19.30 فیصد اضافہ ہوا۔
 

شیئر: