Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی سزا معطلی کے لیے درخواست پر عدالتی اعتراض

اسلام آباد:  عدالت عالیہ نے سابق وزیرا عظم کے وکلا کی جانب سے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر اعتراض لگا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کو نامکمل قرار دے کر واپس کردیا ہے اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے نواز شریف کے وکلا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست مکمل کرکے جمع کرائی جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مرکزی اپیل کا فیصلہ آنے تک سزامعطل کی جائے، احتساب عدالت کا فیصلہ غلط فہمی اور قانون کی غلط تشریح پرمبنی ہے۔ دستیاب شواہد کو درست اندازمیں نہیں پڑھا گیا جبکہ ملزم کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کواحتساب عدالت نے سنے بغیرفیصلہ سنایا۔  احتساب عدالت کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہے ، احتساب عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے، لہٰذا فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے ۔ واضح رہے کہ نوازشریف کوایون فیلڈ ریفرنس میں بھی سزا ہوچکی ہے اوراس کے خلاف اپیل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ ہی میں زیرسماعت ہے ۔

شیئر: