Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حسین رضوی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور...انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز اور قومی اداروں کے خلاف تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت 4ملزمان کو20دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ علامہ خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری، اعجاز اشرفی اور فاروق الحسن کو سنٹرل جیل کوٹ لکھپت اور سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے لاکر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان پر مسیحی خاتون کی سپریم کورٹ سے بریت کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، عوام الناس کو اکسانے اور قومی اداروں کیخلاف تقاریر کرنے کے الزامات عائد ہیں۔ خصوصی عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

شیئر: