Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویزا آن ارائیول‘ کی فہرست سے افغانستان کا نام خارج

اسلام آباد:  پاکستان کی جانب سے ’ویزا آن ارائیول‘ کی فہرست سے افغانستان کا نام خارج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان شہری اب پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت نہیں کر سکیں گے، اس حوالے سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کا نام ویزہ آن آرائیول کی فہرست سے نکالا گیا ہے ۔ اس وقت 24 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دی جا ری ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ افغان شہریوں کو ائرپورٹ پر ویزا کا اجرا بھی روک دیا گیا ہے۔ افغان شہری اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے اور ان کی ائرپورٹ پر فارم سی کے ذریعے انٹری کی جائے گی اور قیام پرمٹ کی واپسی پر ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او اور تھانے کو فراہم کی جا ئے گی۔

شیئر: