Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان نے سنجے دت کی نقل اتاری، وڈیو وائرل

 بالی وڈ اداکارسلمان خان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سنجے دت کی نقل اتار کر بتارہے ہیں کہ سنجے دت اپنی بیوی سے کتنے پریشان ہیں۔سلمان خان کی شادی بالی وڈ کا بڑامسئلہ بنی ہوئی ہے اور ہر کوئی انہیں شادی کرنے کے لئے قائل کرتارہتا ہے جن میں ان کے دوست اداکار سنجے دت بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان کپل کے کامیڈی شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سنجے دت کی نقل اتارتے ہوئے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ کس طرح سنجے دت اپنی بیوی سے تنگ ہیں۔سلمان خان نے بتایا ایک بار سنجو بابا مجھے شادی کرنے کے لئے قائل کرتے ہوئے کہہ رہے تھے”بھائی جان تمہیں شادی کرلینی چاہئے، اسی وقت ان کے فون کی گھنٹی بجی لیکن انہوں نے نظر انداز کرکے دوبارہ مجھ سے کہا جب تم شوٹنگ سے واپس آتے ہو تو بیوی تمہارا انتظار کرتی ہے ایک بار پھر سنجو بابا کے فون کی گھنٹی بجی لیکن انہوں نے نظر انداز کردیا اور مجھ سے کہا کہ شادی دنیا کی بہترین چیز ہے ۔ایک بار پھر ان کے فون کی گھنٹی بجی اور اس بار انہوں نے سخت پریشانی کے عالم میں کہا ایک منٹ بھائی جان میری بیوی کا فون ہے ،پہلے میں اس سے بات کرلوں۔یوںسلمان نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔ سلمان خان کی یہ وڈیو دیکھ کر صاف اندازہ ہورہا ہے کہ وہ سنجے دت کی پریشانی کو دیکھ کر ہی شادی نہیں کررہے۔
 

شیئر: