Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند سے مقابلے کیلئے آسٹریلین ون ڈے ٹیم کااعلان

سڈنی :آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ہند کے خلاف 3ون ڈے کی سیریز کےلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ عثمان خواجہ ، پیٹر سڈل اور ناتھن لیون کو طلب کر لیا گیا تاہم فاسٹ بولرز مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کو آرام کا موقع دینے کے لئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔ ون ڈے سیریز 12 جنوری سے کھیلی جائے گی ۔ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے والے ٹریوس ہیڈ ، ڈی آرچی شارٹ ،کرس لین، ایشٹن اگر اور بین میکڈرمٹ کوبھی ڈراپ کر دیاہے جبکہ گلین میکسویل کو برقرار رکھا گیا۔ ناتھن کولٹر نائل انجری مسائل کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں گے ۔فاسٹ بولرز کے طور پربلی اسٹین لیک ، جھے رچرڈسن، جیسن بہرنڈورف اور پیٹر سڈل کو نمائندگی ملی ہے ۔سلیکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہند کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے باعث مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز تھک گئے اور انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز تک آرام کا موقع دیا جا رہا ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: