Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاکروچ بننا پسند کروں گا، رنویر سنگھ

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے نہایت ہی عجیب و غریب خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ کاکروچ یعنی لال بیگ بننا پسند کریں گے۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’سمبا‘کے مرکزی اداکار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے باوجود اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ایسی ہی ایک تشہیری تقریب کے دوران رنویر اور سارہ نے ایک گیم شو کا حصہ بنتے ہوئے دلچسپ سوالوں کے جوابات دئیے۔جب سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کو حشرات کی زندگی کا انتخاب کرنا پڑے توکونسا کیڑا بننا پسند کریں گی تو انہوںنے کہا وہ تتلی بننا پسند کریں گی کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہوتی ہے ۔جب یہی سوال رنویر سنگھ سے کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ کاکروچ بننا پسند کریں گے کیونکہ وہ ہر طرح کی موسمیاتی تبدیلیوں میں زندہ رہ لیتے ہیں حتیٰ کہ کاکروچ نیوکلیئر دھماکے کے بعد
بھی زندہ بچ جاتے ہیں۔

 

شیئر: