Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول اور مراد علیشاہ کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس کی زیر سربراہی 3 رکنی بنچ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ جمہوریت بہت بڑی رحمت ہے، انتخابات سے پہلے کہا جاتا تھا کہ الیکشن نہیں ہوں گے، پھر شکر ہے کہ الیکشن ہو گئے۔ ہم سب نے آئین کے تحت حلف لے رکھا ہے۔ ہم کسی کو کسی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عوام سے ہماری کمٹمنٹ ہے کہ آئین کا دفاع کریں گے۔ سیاسی اسکورنگ کی خاطر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صرف ڈائریکٹر بن جانے سے کیسے ثابت ہوتا ہے کہ بلاول کسی اسکینڈل میں شامل ہیں۔ اس بنیاد پر بلاول کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ مراد علی شاہ کی عزت نفس مجروح کی جا رہی ہے۔ دیکھ تو لیتے کہ مراد علی شاہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالیں۔
 
 

شیئر: