Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ کمیٹی: بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سرعام پھانسی کی سفارش

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق رحمن ملک کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے شہر حویلیاں میں 3 سالہ بچی فریال سے زیادتی اور قتل کی سخت مذمت کی گئی۔ ڈی پی او نے ایبٹ آباد زیادتی کیس کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ بچی کی لاش سے مجرم کے ڈی این ایز ملے ہیں اور پولیس نے 34 لوگوں کے ڈی این ایز لے کر ٹیسٹ کےلئے بھیجے ہیں۔ قاتل کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وہ فیملی ہی کا کوئی شخص ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ اس کیس میں مجرم کو مثالی سزا دینی چاہیے اور سر عام پھانسی ہونی چاہیے ۔ رحمن ملک نے کہا کہ کمیٹی ملزم کو سر عام پھانسی دینے کی سفارش کرتی ہے جس کے لیے پارلیمنٹ میں شہریار آفریدی اور سینیٹ میں ہم قرارداد پیش کرینگے۔
 
 

شیئر: