Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’سن چڑیا‘‘ کا نیا پوسٹر

 بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’سن چڑیا‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔  ذرائع ابلاغ کے مطابق  اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے انسٹاگرام پر ’’سن چڑیا‘‘ کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں سشانت اور بھومی پڈنیکر ڈاکوکے کردار میں دکھائی دیئے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ابھیشیک چوبے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں منوج باجپئی، رنویر شورے اور آشوتوش رانا شامل ہیں۔ فلم 19فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

 

شیئر: