Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی برآمدات میں مزید کمی کا امکان

کراچی ...عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہاہے کہ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی اور شرح سود میں اضافہ نہیں ہوگا۔ پاکستانی معاشی شرح نمورواں سال 4.4فیصدرہے گی۔ آئی ایم ایف سے معاہدے سے پہلے اخراجات میں کمی کرنا ہوگی۔جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث مہنگائی کمی متوقع ہے۔ اخراجات میں کمی حکومت کیلئے مشکل اقدام ثا بت ہوگا۔آئی ایم ایف سے معاہدے سے پہلے اخراجات میں کمی کرنا ہوگی۔ رواں مال سال کے پہلے3 ماہ میں اخراجات میں13.7فیصد کا اضافہ ہوا ۔اخراجات میں اضافہ ٹیکس وصولیوں کے اضافے سے کافی کم ہے۔بجٹ خسارے کا حجم 541ارب 70کروڑ روپے تک پہنچ جائےگا ۔ خام تیل کی علاوہ دیگر درآمدات میں کمی معیشت پر اثرانداز ہوگی۔فیچ نے کہا کہ پاکستان برآمدات مزید کمی دیکھ رہے ہیں۔ برآمدات کی ڈالر مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں13 فیصد کم ہوئی ہے۔خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان کی بیرونی کھاتے دباو کا شکار رہیں گے ۔ عالمی تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

شیئر: