Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر تعلیم نے بچی کو خوش کردیا

ریاض ۔۔۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے جنادریہ میلہ 33میں اپنی وزارت کے پویلین میں موجود ایک بچی کو بالاخر خوش کردیا۔ وزیر تعلیم پویلین کے دورے پر تھے۔ ایک بچی انکے قریب پہنچی ۔ انہوں نے بیٹھ کر اسے سلام کیا بچی ان کے غترے سے کھیلنے لگی۔ وزیر تعلیم نے پدرانہ شفقت کے ساتھ اسے مسکرا کر دیکھا اور پھر آگے بڑھ گئے۔ بچی نے دوبارہ انہیں بلایا ۔ اس پر وہ واپس آئے ۔ بچی کو گود میں لیا۔ پیار کیا اور اسے ہنستا مسکراتا دیکھ کر پویلین سے رخصت ہوگئے۔
 

شیئر: