Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنرمندی کی تعلیم کو اہمیت دینا ہوگی‘ وفاقی وزیر

اسلام آباد:  نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیو ٹیک) کے تحت ہنرمندی کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو فنی تربیت کے سرٹیفکیٹ دینا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 25 لاکھ نوجوانوں کو نوکری کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکومت مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر اسکلز یونیورسٹی بنائے گی جہاں ہنر سکھائے جائیں گے ۔
وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہمیں ہنر کے شعبے کو اہمیت دینا ہوگی اور جس شعبے میں بیرون ملک زیادہ روزگار ہے وہ ہنر سکھانے ہوں گے۔ ہمیں بہت سے ادارے بنانے تھے جو بدقسمتی سے نہ بن سکے۔ پی ایچ ڈی کرنے والوں کو نوکریاں نہ ملنا افسوسناک ہے۔ نظام تعلیم میں خامی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے بعد بھی نوکری نہیں ملتی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -وزیرا عظم عمران خان اسپتال پہنچ گئے

شیئر: