Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپیل کی جلد سماعت کی جائے‘ نواز شریف کی درخواست

اسلام آباد: مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس کیس میں نیب عدالت کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، لہٰذا درخواست کی سماعت جلد کی جائے۔ نوازشریف کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پرفوری سماعت نہیں ہوسکتی۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اپیلوں کی سماعت سے قبل سزا معطلی کی درخواست پر سماعت نہیں ہوسکتی، نوازشریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست اپیلوں کے ساتھ سنی جائے گی۔
 

شیئر: