Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالی خزانے سے اورنج لائن جیسے چونچلے نہیں چلائے جا سکتے‘ صوبائی وزیر

لاہور: پنجاب کے سینیئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اورنج لائن قومی خزانے پر بوجھ ہے، حکومت اس کی متحمل نہیں ہو سکتی تاہم اسے مکمل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ شاہانہ فیصلے کرنے والوں نے پنجاب کے عوام کے ساتھ ظلم کیا۔ 10 ارب روپے ٹرین کے صرف ماہانہ اخراجات کے لیے درکار ہیں جس کے نتیجے میں پنجاب حکومت 120 ارب روپے سالانہ کے بوجھ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔سینیئر وزیر پنجاب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک ایسے منصوبے کسی طور نہیں چلا سکتے۔ بھاری سبسڈی پنجاب حکومت کے بس کی بات نہیں، موجودہ حکومت ہر منصوبے کا حقائق کی روشنی میں جائزہ لے رہی ہے ، منصوبے میں تاخیر کی ذمے دار سابقہ حکومت ہے۔ اب کوشش ہے کہ خزانے کو کم سے کم نقصان ہو، خالی خزانے کے ساتھ ایسے چونچلوں کو کیسے چلایا جا سکتا ہے؟ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹرین اسٹیشن مختلف نجی اداروں اور بینکوں سے منسلک ہوں گے اور سالانہ اشتہاری مہم کے ذریعے بھاری رقوم حاصل ہوں گی۔
 

شیئر: