Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے،شاہ محمود

اسلام آباد... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغانستان میں قیام امن نہ صرف افغان عوام کےلئے بلکہ پورے خطے کےلئے امن و استحکام کا ضامن ہے ۔پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔منگل کو صدر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے برائے افغان مفاہمتی عمل عمر داودزئی نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ۔افغان مفاہمتی عمل سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمر داود زئی نے کہا کہ افغانستان کے دیرینہ اور سنگین مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا وقت آگیا ۔ شاہ محمود نے کہاکہ پاکستان نے پوری تندہی کے ساتھ، مسئلہ افغانستان کے سیاسی، دیرپا اور پر امن حل کے لئے اپنا بھرپور ادا کیا ہے ۔انہی کاوشوں کی بدولت آج دنیا ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہے ۔شاہ محمود نے افغان نمائندے کو افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں اور اپنے حالیہ دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا 

شیئر: