Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاف ورزیاں ریکارڈ کیلئے سادہ گشتی گاڑیاں

ریاض .... امن عامہ کے ڈائریکٹر جنرل خالد الحربی نے مملکت بھر میں شاہراہوں پرمتعین رفتار کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کیلئے سادہ گشتی گاڑیاں مقرر کردیں۔ یہ گاڑیاں مقررہ رفتار کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کیلئے بالائی اور زیریں کیمروں سے آراستہ ہیں۔ اسکا اعلان بدھ کو مملکت بھر میں ٹریفک اداروں کے مدیران فورم کے دوران کیا گیا۔ الحربی نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود چاہتے ہیں کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی مملکت بھر میں شاہراہوں کا مثالی استعمال کریں۔ الحربی نے ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اور مثالی کوشش کی تاکید کی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ٹریفک حادثات کا جائزہ بیحد اہم ہے تاکہ فیلڈ سروے کی بدولت حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر درست فیصلے کئے جاسکیں۔ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے بتایا کہ یہ پروگرام مملکت کے تمام شہروں میں جلد نافذ ہوگا۔ 150گاڑیاں ٹریفک اہلکاروں کو دی جائیں گی۔ مستقبل میں مزید گاڑیاں فراہم ہونگی۔

شیئر: