Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کیخلاف تحقیقات پر پی ٹی آئی وزرا میں اختلاف

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نیب کیس کے سلسلے میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزرا کے مابین بھی اتفاق رائے نہیں پایا جاتا۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محمد علی خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کو اختیار ہے کہ وہ وزیر اعظم سے بھی پوچھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قانون عام آدمی کے لیے ہے، وہی وزیرا عظم کیلئے ہے۔ ایک روز قبل ٹی وی پروگرام میں شریک وفاقی وزیر اطلاات فواد چوہدری نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ادارہ وزیر اعظم پاکستان کی توہین کررہا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے عمران خان کے خلاف خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹر کیس چلانا زیادتی ہے، یہ کیس ختم کردینا چاہیے۔ اس طرح کے کام سے دنیا نیب پر ہنستی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان پر کے پی کے حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا الزام ہے جس پر نیب کی جانب سے تحقیقات ہو رہی ہے۔ نیب کے مطابق عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 پر 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً 28 ہزار روپے کے حساب سے 74 گھنٹوں کے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے ادا کیے۔ جبکہ نیب نے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ رپورٹ کے مطابق عمران خان اگر پرائیویٹ کمپنیوں کا ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 10 سے 12 لاکھ روپے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتا۔
 
 

شیئر: