Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ کی بنیاد پر 15ارب روپے قرضہ

پشاور... عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ قرضے مخالف پی ٹی آئی سرکار نے قرضوں کے حوالے سے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دئیے۔قرضوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین معلومات ہوش اُڑانے والے ہیں۔کپتان کے ساڑھے تین ماہ میں ہر پاکستانی تقریبا مزید دس ہزار روپے قرض دار ہوگیا ۔حکومت کی کارکردگی بدترین حد تک مایوس کن ہے۔ کپتان روزانہ کی بنیاد پر 15ارب روپے کا قرض لے رہا ہے ۔پانچ مہینوں میں حکومت 2240ارب روپوں کا قرض لے چکی ہے۔ بیرونی قرضوں میں پانچ ماہ کے دوران 1334ارب روپے کا اضافہ ہوچکا جبکہ اندرونی قرضوں میں 861ارب کا اضافہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان صرف اُن لوگوں کی سنتا ہے جن لوگوں نے انہیں سیلیکٹ کرکے وزیر اعظم بنایا ہے۔ اگر کپتان سیاسی قیادت کی یہ بات سنتا کہ روپے کی قدر میں کمی نہیں ہونی چاہیے تو آج ملک پر قرضوں کا بوجھ مزید نہ بڑھتا۔ملک پر قرضوں کے بوجھ میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے غریب اور متوسط طبقے کے منہ سے حکومت نے2وقت کی روٹی تک چھیننے کی کوشش کی ہے۔اسفندیار ولی نے خفیہ اکاونٹس بارے ا سٹیٹ بنک کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں تحریک انصاف18 خفیہ بینک اکاونٹس چلا رہی ہے ۔اب دیکھتے ہیں کہ نیب اور چیف جسٹس ان غیر قانونی اکاونٹس کے خلاف کب ایکشن لیتے ۔ 
 

شیئر: