Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت فوجی عدالتوں میں توسیع پر سنجیدہ نہیں،خورشید شاہ

  اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملہ پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فواد چوہدری کو ٹاسک دینے سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت فوجی عدالتوں میں توسیع پر سنجیدہ نہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری کو ٹاسک دینے کے بجائے وزیراعظم خود ذمہ داری لیتے تو بات سمجھ میں آتی۔ خورشید شاہ نے کہاکہ فواد چوہدری کی بجائے کسی اور وزیر کو ذمہ داری دی جاتی تب بھی بات سمجھ میں آتی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس آصف زرداری کے خلاف کوئی مواد نہیں۔ تحریک انصاف سپریم کورٹ جائیگی تو بھی الیکشن کمیشن میں ہی آنا پڑے گا۔ درخواست دائر کرنے کا مناسب فورم الیکشن کمیشن ہی ہے۔

شیئر: