Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ناگزیر ہے، پومپیو

ریاض ۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ امریکہ کے تعلقات خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے بنیاد کے پتھر کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے العربیہ چینل کو انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہیں۔ سعودی عرب امریکہ کا بنیادی اتحادی ہے اور مملکت کیساتھ اپنی شراکت جاری رکھیں گے۔ امریکہ مشرق وسطیٰ نہیں چھوڑے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکہ خطے میں مختلف چیلنجوں سے نمٹنے پر قادر عرب فورس اور اتحاد قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ اپنے اتحادیوں کے تعاون سے ایسی فورس قائم کرے۔ داعش کی تباہی ہماری اولیں ترجیح ہے۔ 
 

شیئر: