Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#تبدیلی_لاپتہ‎

حکومت مخالف یو ٹی صارفین کی جانب سے تبدیلی لاپتہ ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا جو کہ پاکستان بھر میں ٹاپ پر بنا رہا۔
ماہا خان نے لکھا : ‏الزام لگائے پگڑیاں اچھالی جھوٹ بولے اور جو گڑھے تھے کھودے ، خود ان میں جب آ گرے ہو روتے کیوں ہو ، مکافات عمل کا دور ہے ، گلی گلی میں شور ہے ،یہ سارا ٹبر چور ہے۔
اسد علی نے ٹویٹ کیا : ‏‎تبدیلی لاپتہ ہے ، نظر جو آرہی ہیں وہ بس علیمہ خان کی جائیدادیں جو دبئی سے نیو جرسی تک پھیلی ہوئی ہیں۔ تبدیلی کا تو دور دور تک کوئی نشان نہیں مگر ہر روز کرپشن اور منی لانڈرنگ کا ایک سکینڈل منظرعام پر آتا ہے۔جس کے رشتے کپتان سے جڑے ہوتے ہیں۔ 
محمد سیف اللہ نے کہا : ‏عمران خان صاحب پاکستانیوں کو مرغیوں والا فارمولا نہیں بلکہ وہ فارمولہ بتاؤ جس کے زریعے علیمہ خان کھرب پتی بنی ہے۔
عمیر عباسی نے ٹویٹ کیا : ‏تبدیلی لاپتہ نہیں بلکہ آئی سی یو میں ہے... اور کسی بھی وقت اس کا دم نکلنے کو ہے۔
ملک سہیل نے لکھا : ‏تبدیلی کی امید پر جن لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا وہ آج کل پریشان  نظر آتے ہیں کیونکہ ‎تبدیلی لاپتہ ہے۔
سلیم نے کہا : ‏پنجاب پولیس کی وہی غنڈہ گردی , ہسپتالوں میں وہی گند بدبو ،  بدتمیزی ، سفارش ، عدالتوں میں وہی ذلالتیں , مہنگائی اوپر نیچے سوال تو ہوگا اور کھل کے ہوگا کدھر ہے یہ تبدیلی، اب بھی سمجھ جاو کہ یہ سب عمران خان نہیں پالیسی میکرز کر رہے تھے الیکشن سے پہلے۔
اسد کا کہنا ہے : ‏میں یہ ماننے کو تیار نہیں ہوں کہ تبدیلی لا پتہ ہے عمران خان اور اس کی تنظیم نے پاکستان میں اور پاکستانی سیاست میں جھوٹ اور گالیاں متعارف کرائیں آج سے پہلے کسی بھی سیاسی جماعت کے کسی بھی کارکن نے کسی بھی لیڈر کو گالیاں نہیں دی یہ تبدیلی ہی تو ہے! 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں