Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ: 8 جج چیف جسٹس بنیں گے

کراچی: عدالت عظمیٰ کے 16 میں سے 8 جج چیف جسٹس کا منصب حاصل کرنے کے بعد جبکہ 8 ججز اپنی65 سال کی عمر پوری ہو جانے کی وجہ سے چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب پائے بغیر ہی بطور جج ریٹائر ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی ریٹائرمنٹ کے بعد18 جنوری2019ءکو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے اور وہ 20 دسمبر2019ءتک عہدے پر رہیں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس گلزاراحمد 21 دسمبر2019ءتا یکم فروری 2022ئ، جسٹس عمر بندیال 2 فروری 2022ءتا16ستمبر2023ئ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17ستمبر 2023ءتا 25 اکتوبر 2024ءجبکہ جسٹس اعجاز الاحسن 10 ماہ چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔ علاوہ ازیں جن ججوں کو چیف جسٹس بننے کا موقع نہیں ملے گا ان میں جسٹس شیخ عظمت سعید27اگست 2019ئ، جسٹس مشیر عالم 17اگست 2021ئ، جسٹس مقبول باقر 4اپریل 2022ئ، جسٹس منظور احمد ملک30اپریل 2021ئ، جسٹس سردار طارق مسعود10مارچ 2024ئ، جسٹس فیصل عرب 4نومبر2020ئ، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل 13جولائی 2022ءاور جسٹس سجاد علی شاہ 13اگست 2022ءکو اپنے عہدے سے ریٹائرہو جائیں گے ۔
 

شیئر: