Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میگا منی لانڈرنگ کیس‘ وفاق کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کےلئے آخری مہلت دے دی۔ ذرائع کے مطابق میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں انورمجید کی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت کو 7 فروری تک جواب داخل کرانے کےلئے آخری مہلت دے دی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس آفتاب احمد اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل 2 رکنی بنچ کے روبرو سندھ کا میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس دوران وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ دائردرخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائیں۔ ایف آئی اے سے میرے خلاف زیر التوا انکوائری کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو 7 فروری تک جواب داخل کرانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔
 
 

شیئر: