Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی: ایئرپورٹ سکیورٹی اہلکاروں کی ہڑتال

برلن ۔۔۔ جرمنی میں ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ہڑتال شروع کر دی۔ جرمن پبلک سروسز یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہڑتال کے پہلے میں ہیمبرگ ایئرپورٹ کے سیکورٹی اہلکار مکمل ہڑتال پر ہیں اور یہ سلسلہ مطالبات کی تکمیل تک جاری رہے گا۔ بیان کے مطابق دوسرے مرحلے میں جرمنی کے مصروف ترین، فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے سکیورٹی ملازمین نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے دیگر ہوائی اڈوں کے سکیورٹی ملازمین بھی ہڑتال میں حصہ شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ سکیورٹی ملازمین اپنی تنخواہوں میں20 یورو فی گھنٹہ کے اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
 

شیئر: