Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چودھری کی سندھ میں دھماکے دار انٹری‘ اہم اعلان کردیا

کراچی:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کراچی پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے آتے ہی سندھ میں تبدیلی کے لیے فارورڈ بلاک بنانے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کے لیے پیپلز پارٹی کے سینئر ارکان نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اومنی گروپ کا چراغ رگڑنے سے جو جن سامنے آتا ہے، وہ مراد علی شاہ ہیں۔ جس کے بعد جعلی اکاؤنٹس کھلتے ہیں اور دوسرے کام بھی ہوتے ہیں۔ ہم اسی لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کو موقع دینا چاہتے ہیں کیونکہ مراد علی شاہ سندھ کے عوام کے مفاد کے خلاف کام کررہے ہیں، پیپلزپارٹی خود اس پر سوچے اور اپنے وزیراعلیٰٰ سے استعفا لے۔ ان لوگوں نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -نواز شریف کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
 

شیئر: