Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیمہ خان نے 25 فیصد جرمانہ ادا کردیا

لاہور:  وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بیرون ملک جائدادوں پر ہونے والے جرمانے کی 25 فیصد رقم ایف بی آر میں جمع کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے 73 لاکھ روپے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جرمانے کی رقم کے 25 فیصد کے طور پر جمع کرائے گئے ہیں جبکہ ساتھ ہی انہوں نے باقی رقم 4 اقساط میں جمع کرانے کی درخواست بھی دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق علیمہ خان نے درخواست میں اپیل کا حق بھی مانگا ہے، اس حوالے سے وہ ایف بی آر سے فیصلہ آنے پر عدالت سے رجوع کریں گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے علیمہ خان کو بیرون ملک جائدادوں پر 2 کروڑ 95 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔قبل ازیں ان کی امریکا سمیت بیرون ممالک میں جائدادیں سامنے آئی ہیں اور اس حوالے سے وہ سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوچکی ہیں۔ علیمہ خان کا بیرون ملک جائدادوں سے متعلق موقف ہے کہ وہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں اپنی جائدادیں ظاہر کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - -حکو مت کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں‘ وزیرا عظم جھوٹے ہیں‘ زرداری ؍ بلاول
 

شیئر: