Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ لوگ کام نہیں کرسکتے ،چیف جسٹس اسدعمر پر برہم

  اسلام آباد...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے نئی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں وزیر خزانہ اسد عمر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس د ئیے کہ آپ لوگ کام نہیں کرسکتے۔ اس ملک کےلئے آپ کی محبت کم ہوگئی ۔ بیورو کریسی کے پاس کام کرنے کا جذبہ اور نیت ہی نہیں۔ بہت خلوص سے چاہتے تھے معاملہ حل ہو، مجھے نہیں لگتا حکومت ڈیم بنانے پر سنجیدہ ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں نئی گاج ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اسد عمر نے عدالت میں مو¿قف اپنایا کہ یہ معاملہ جب ایکنک میں آتا ہے تو میرے علم میں آتا ہے۔ چیف جسٹس نے وزیر خزانہ سے مکالمہ کیا کہ پھر آپ کی حکومت میں کوآرڈنیشن نہیں۔ اسد عمر نے جواب دیاکہ ہوسکتا ہے جناب۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اس حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرنا چاہتے اور نہ حکومت چلانا چاہتے ہیں، ہم نے بنیادی حقوق سے متعلق کام کیا ہے۔اسد عمر نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ میں آپ کے کردار کا معترف ہوں۔ تاریخ میں ڈیم کے حوالے سے آپ کو یاد رکھا جائے گا۔وزیر خزانہ نے عدالت کو بتایا کہ 25 جنوری کو ایکنک کا اجلاس ہے، اس میں معاملہ زیرغور لائیں۔
 

شیئر: