Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتساب شروع ہوا تو جمہوریت خطرے میں پڑ گئی،عمران

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل شروع ہوا تو اسمبلی میں”جمہوریت خطرے میں ہے“ کا ہنگامہ برپا ہوگیا۔سیاسی لیڈر پر اگر الزامات لگیں گے تو جواب دینا فرض ہو جاتا ہے۔موجودہ حکومت نے نئے پاکستان کا تصور دیا ۔نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب ہم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو ہم ان اصولوں کی بات کرتے ہیں جو ریاست مدینہ کی بنیاد تھے۔ جن کی بنیاد پر مسلمانوں نے نہایت کم عرصے میں دنیا کی امامت سنبھال لی۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ اس وقت ترقی کرتا ہے جب قانون کی عملداری اور یکساں اطلاق ہو۔طاقتور کے لئے کوئی اور قانون اور کمزور کے لئے کوئی اور قانون ہونے کے باعث قومیں تباہ ہوئیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آج جتنے بھی مسائل ہیں انکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جو وژن تھا پاکستان کے قیام کا، ہم اس پر نہیں چلے۔ بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کی پروا ہی نہیں کی گئی۔ بلوچستان کی معدنی دولت پورے پاکستان کو اٹھا سکتی ہے ۔ سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہاکہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت کا سب سے اہم ترین منصوبہ ہے ۔ اس سے معاشی ترقی کا عمل تیز ہوگا ۔ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوکریوں میں بلوچستان کے کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر: