Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صوبائی اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق درخواست مسترد کرکے کیس نمٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی درخواست مسترد کئے جانے کی وجوہات عدالت کے تفصیلی فیصلے میں دی جائیں گی۔ واضح ہے کہ حکومت سندھ نے صوبائی اختیارات سے متعلق درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کی تھی۔ قبل ازیں آئین میں18ویں ترمیم 8 اپریل 2010ءکو قومی اسمبلی میں منظور کی گئی تھی جس کے تحت صدر کے تمام ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو منتقل ہوگئے تھے، اور اسی کے ذریعے صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرکے خیبر پختونخوا رکھا گیا اور وفاق سے زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے۔
 

شیئر: