Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد الفیصل نے حرم شریف کی نئی لائبریری کا افتتاح کردیا

مکہ مکرمہ۔۔۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے مکہ مکرمہ کے بطحاءقریش محلے میں حرم شریف کی نئی لائبریری کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ الفیصل نے لائبریری میں 7 نئے پروگراموں کا بھی آغاز کرایا۔ ان کے تحت اسکالرز کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔ قلمی نسخوں کی اصلاح ومرمت اور انہیں کیڑوں سے بچانے کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ تمام قلمی نسخوں کی جامع علمی فہرستیں جاری ہونگے۔ معذوروں کیلئے ایک گوشہ مخصوص کردیا گیا ہے۔ مطبوعات کی لائبریری کو ڈیجیٹل کردیا گیا۔ بچوں کی لائبریری کا بھی انتظام کیا گیا۔ خالد الفیصل نے افتتاح کرکے لائبریری کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ یہاں 13 صدی پر مشتمل لائبریری کی تاریخ بھی مجسم شکل میں پیش کی جارہی ہے۔ السدیس نے بتایا کہ یہ لائبریری اپنے آپ میں میانہ روی اور اعتدال پسندی کا عظیم پیغام ہے۔ 

شیئر: