Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون ساز ای سی ایل سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ای سی ایل سے خوفزدہ ارکان پارلیمان ملک سے باہر جانے کے لیے بے چین ہیں۔ ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے کچھ قانون ساز ای سی ایل سے خوفزدہ کیوں ہیں اور بیرون ملک جانے کے لیے اتنے بے چین کیوں ہیں؟ سیاست دانوں کو ملک کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہے، تاہم ملک سے محبت کے دعوے دار بیرونی دوروں کے لیے انتظار نہیں کر سکتے۔ کئی ارکان اسمبلی کے پاس تو بیرون ملک رہائش اور اقامہ بھی ہے ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کیا کوئی ہماری اس عجیب و غریب حقیقت کی وضاحت کرسکتا ہے کہ ہم پاکستان میں خوش ہیں اور اس کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
 
 

شیئر: