Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلمے خلیل زاد کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد ... افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وفد کے ہمراہ دفترخارجہ میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ زلمے خلیل زاد کے دورے کا مقصد افغانستان میں فوجی انخلا اور افغان طالبان سے بات چیت پر مشاورت ہے۔ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق زلمے خلیل زاد کا دورہ ایک سے چار روزہ ہوسکتا ہے۔وہ پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات پر رضا مند کرنے کے لئے درخواست کریں گے۔اس سے قبل زلمے خلیل زاد کے پاکستان آمد کے شیڈول میں امریکی حکام کی جانب سے2 مرتبہ تبدیلی کی گئی تھی جس کے باعث ان کی پاکستان آمد تاخیر ہوئی۔

شیئر: