Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوان فیلڈ کیس اپنی جگہ موجود ہے ،شہزاد اکبر

اسلام آباد... وزیراعظم کے مشیر شہزاد کبر نے کہا ہے کہ یہ تاثر دینا کہ ایون فیلڈ کیس میں کچھ نہیں تھا یہ بات غلط ہے۔نوازشریف اور مریم نواز سے متعلق کیس اپنی جگہ موجود ہے۔ نوازشریف پہلے ہی دوسرے کیس میں جیل میں ہیں۔ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا کوئی اثر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنا اچھا عدالتی فیصلہ آیا ہے کہ نظر ثانی پر نہیں جائیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر عمل کیلئے نیا بنچ نئے چیف جسٹس بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے صرف جعلی اکاونٹس کا معاملہ نیب کوفوری بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں سنگین جرائم کی نشاندہی ہوئی۔ نیب کو یہ ثبوت د ئیے جائیں گے اور وہ براہ راست ریفرنس دائر کریں گے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ جے آئی ٹی کو برقراررکھنا بڑا فیصلہ ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں ککس بیک، کمیشن کا خصوصی طورپرذکر ہے۔ تاثردیا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کا معاملہ نیب کوبھیجنے کا کہا ہے۔

شیئر: