Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کا مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر کمیٹی بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد:  قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے مہمند ڈیم کے ٹھیکے سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کو معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیم کے معاملے پر اسپیکر رولنگ دیں۔ شہباز شریف نے واضح کیا کہ مجھے وزیر اعظم کے مشیر رزاق داؤد سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے تاہم عوام کو جاننے کا حق ہے کہ ان کا پیسہ کہاں خرچ کیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ گزشتہ ایوان میں مہمند ڈیم پر پیپرا رولز کا حوالہ دے کرتفصیلی بات کی تھی۔ سنگل بولی پیپرارولز کی روح کی خلاف ورزی ہے جبکہ موجودہ مشیرکی کمپنی کو ٹھیکہ ایوارڈ کرنا مفادات کا ٹکراؤ ہے، لہٰذا معاملے کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایک ہفتے میں ایوان کو رپورٹ پیش کرے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سنگل بڈ پر 309 ارب کا ٹھیکہ دیا جا رہا ہے، انہیں سنگل بولی کے بجائے دوسرے آپشنز کی طرف دیکھنا چاہیے تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے تو پنجاب کے منصوبوں میں لویسٹ بڈرز سے بھی اربوں روپے کم کروائے۔
مزید پڑھیں:- - - -ادویہ کی قیمتیں بڑھانے پر حکومت سے جواب طلب

شیئر: