Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 3 بچے بھوک اور بیماری کا شکار‘ رواں ماہ تعداد 40 ہوگئی

بدین:  تھر کے قحط زدہ علاقوں میں بھوک اور بیماریوں کا شکار بننے والے بچوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ انتقال کر جانے والے بچوں میں 2نومولود شامل تھے جبکہ ایک کی عمر 15دن تھی۔ ان بچوں کی اموات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئیں، جن کا سبب غذائیت کی کمی و دیگر امراض تھے ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ غذائیت کی کمی اور بیماریوں کے باعث انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 40ہوگئی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -وفاق سندھ میں اپنے نامکمل منصوبے پورے کرے‘ وزیر اعلیٰ
 

شیئر: