Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2جہاز لنگر انداز، گیس بحران کے خدشات ختم

کراچی: لیکوئڈ نیچرل گیس (ایل این جی) سے لدے ہوئے 2 جہاز کراچی کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے کے بعد ملک سے گیس بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ترجمان سوئی ناردن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کا کہنا ہے کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے جہاز کراچی کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہو چکے ہیں، جس کے بعد 250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایل این جی ترجیح بنیادوں پر گھریلو صارفین کو فراہم کی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں ایک دو روز میں پوری صورت حال مزید بہتر ہو جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ہم بیک وقت 2 ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ چند ہفتوں میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے رات کے وقت بھی بندرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر رش اور کام میں تاخیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 

شیئر: