Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین سے تعلقات نئی بلندیوں تک لے جائینگے،شاہ محمود

اسلام آباد ...وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کے منصوبوں پر مکمل طور پر متفق ہیں ۔اگر کسی کے ذہن میں کوئی شکوک وشبہات ہیں تو ذہن سے نکال دینا چاہئے۔وزیراعظم عمران خان اپنے آئندہ دورے کے دوران قطر کے ساتھ کاروباری تعلقات میں اضافہ کے لئے تبادلہ خیال کریں گے۔ ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے۔ روس کئی شعبوں میں پاکستان کی معاونت کر سکتا ہے۔ 

شیئر: