Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی جامعات شاخیں کھولیں، وزیر تعلیم

ریاض ۔۔۔ سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ مملکت میں نجی جامعات بڑے پیمانے پر کھولی جائیں اور دنیا کی اہم جامعات کو سعودی عرب میں اپنی شاخیں کھولنے کے مواقع دیئے جائیں تاکہ ہماری جامعات دنیا کی 200بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوسکیں۔ وہ ریاض کے اپنے دفتر میں نجی کالجوں کے ڈینز اور جامعات کے مدیران سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ نجی تعلیم گاہوںکادائرہ وسیع کرنے سے بڑے فوائد حاصل ہونگے۔ اس سے ترقی کے امکانات روشن ہونگے۔ انہوں نے امیر سلطان یونیورسٹی اور الفیصل یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباءو طالبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سعودی جامعات کو انکے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
 

شیئر: