Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پاکستان_بمقابلہ_پولیو‎

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے۔‏مہم کے دوران 2 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ پولیو ورکرز کراچی سے خبیر تک پورے ملک میں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگے۔ ٹویٹر صارفین نے بھی اس حوالے سے متعدد ٹویٹس کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : ‏پولیو وائرس اب بھی پاکستان میں بچوں کو معذور کررہا ہے،آپ کی مدد سے اس خطرناک بیماری کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔برائے مہربانی پولیو ورکرز کیلئے اپنے دروازے کھولیں تاکہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران آپ کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاسکیں۔ ‎
ارمغان ورک نے لکھا : ‏آج سے 3 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ عوام الناس کے لیے نہایت ضروری ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ آئیں ،مل کر پولیو جیسی خطرناک بیماری کا خاتمہ کریں!
امیر حمزہ نے کہا : ‏39 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا کوئی چھوٹی بات نہیں، ہماری پولیو ٹیمز نے دہشتگردی کے دنوں میں بھی اپنے مشن سے گھبرانا نہیں دیکھا۔انشاللہ پولیو کے مکل خاتمے تک ملک بھر میں پولیو کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔
محمد الیاس خان کا کہنا ہے : ‏جس طرح پاکستان میں دوسرے چیزوں کو متنازعہ بنایا جاتا ہے اس طرح پولیو کو بھی متنازعہ کردیا گیا ہے۔ لیکن اسکو تو بخش دیتے۔اس میں تو بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔
مکی خان نے ٹویٹ کیا : ‏افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہم نے فتوی بازی میں اپنے بچوں کی جان اور زندگی تک داوو پر لگا دی۔ پولیو کی ویکسین کو حرام قرار دیا گیا اور پولیو پلانے والوں کو قتل تک کیا گیا۔ آخر کب تک ۔ جتنا خوبصورت ہمارا دین اسلام ہے ہم نے اسے بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
محمد حنظلہ طیب کا کہنا ہے : ‏پولیو ورکرز پاکستان کا فخر ہیں انہوں نے پاکستان کو ولیو جیسے خطرناک مرض سے بچانے کیلئے اپنے دن رات ایک کیے۔
قاسم خان سوری نے لکھا : ‏قومی انسداد پولیو مہم پاکستان میں شروع ہوگئی ہے۔برائے مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے خاندان کا5سال سے کم عمر ہر بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پیئے۔آئیں مل کر پولیو جیسی خطرناک بیماری کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاکستان سے خاتمہ کریں۔ 
نبیل چوہدری نے ٹویٹ کیا : ‏میرے پاس کلینک میں ایک مریض آتے ھیں انکی بیٹی کو پولیو کا مرض لاحق ھے۔ وہ آدمی اپنے آپ کو قصوروار ٹھہراتا ھے کہتا ھے جب میری بچی چھوٹی تھی تو میں جان بوجھ کر ویکسینیشن نھیں کرواتا تھا۔خدارا اپنی آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچیں۔
ملک افضل کا کہنا ہے : ‏‎پولیو ویکسین صرف دو قطرے نہیں ،امید ھے روشن مستقبل کی ۔ لا علمی آپ کے بچوں کی خوشیاں چھین سکتی ہے ۔
حرا علی نے لکھا : ‏آئیں مل کر پاکستان کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پاک کر کے اپنے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دیں۔ ‎
 

شیئر:

متعلقہ خبریں