Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی طبی رپورٹس اچھی نہیں

لاہور: ن لیگ (لاہور) کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے نواز شریف سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف باہمت شخص ہیں۔ان کے آج کچھ ٹیسٹ ہوئے ہیں، جن کی رپورٹس زیادہ اچھی نہیں آئیں۔ پروفیسر شاہد حمید کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم طبی معائنہکررہی ہے اور ابھی مزید کچھ ٹیسٹ باقی ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ نواز شریف نے کارکنوں کو سلام بھیجا ہے اور ان سے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔ سانحہ ساہیوال کے واقعہ پر نواز شریف بہت رنجیدہ ہیں، جیل میں ہونے کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کےلئے نہیں جا سکتے تاہم انہوں نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی رہے ۔ 
 

شیئر: