Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی امیر قطر شیخ تمیم سے ملاقات

دوحہ: قطر کے دیوان امیری میں وزیر اعظم عمران خان کے پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شاندار استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیرا عظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد دونوں رہنماﺅں کی ون آن ون ملاقات ہوئی، ذرائع ابلاغ کے مطابق امیر قطر اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرملاقاتیں ہوں گی۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز قطر کے 2 روزہ دورے پر دوحہ پہنچے تھے، جہاں ان کی قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات ہوئی، اس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قطری وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دی تھی۔ دورہ قطر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔
 
 

شیئر: