Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف ،زرداری ملاقات کب ہوگی ؟

اسلام آباد ... پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءوسابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف  زرداری اورمسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے درمیان جلد ملاقات ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ابھی جیل میں ہیں جب وہ باہر آئینگے تو ان کی اور آصف علی زرداری کی جلد ملاقات ہو جائیگی۔ سیاستدانوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں،انہوں نے کہا کہ وقت کےساتھ چیزیں بدلتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر سنجیدہ نہیں۔ فوجی عدالتوں میں توسیع پروزیراعظم خودذمہ داری لیتے توبات سمجھ میں آتی۔نہوں نے کہا کہ فواد چو ہدری کوذمہ داری دینے سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح نظرآرہی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں فواد چوہدری سے مطمئن نہیں۔

شیئر: