Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثہ: گاڑی کے 2ٹکڑے

طائف ۔۔۔ طائف کمشنری میں الاقمار الصناعیہ چوراہے کے قریب 2گاڑیوں میں زبردست ٹکر پر ایک گاڑی 2ٹکڑوں میں تبدیل ہوگئی۔ ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقامی شہریوں نے یہاں پے درپے ہونے والے ٹریفک حادثات کے سدباب کےلئے مختلف انتظامات کا مطالبہ کردیا۔ مقامی شہریوں نے گورنر مکہ مکرمہ سے مطالبہ کیا کہ یہاں کنکریٹ کی رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے والے ذمہ داران کا احتساب کیا جائے۔ یہاں بیشتر حادثات سڑک کے درمیان کنکریٹ کی رکاوٹیں نہ ہونے کی وجہ سے ہورہے ہیں۔
 

شیئر: