Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبضے کی زمین پر قائم تھانے منتقل کرنے کی ہدایت

کراچی:  شہر قائد میں قبضے کی جگہ پر قائم تھانے قانونی جگہوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو قبضے کی جگہوں پر بنے پولیس اسٹیشنز کو منتقل کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ساوتھ نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ تازہ بھرتی کیے گئے 400 پولیس اہلکار ساؤتھ میں تعینات کیے ہیں۔  اس کے علاوہ اسٹریٹ واچ فورس بنائی ہے جو مختلف پوائنٹس پر گشت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں سخت چیکنگ کے باعث اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے ۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوئٹہ جانے والی بسوں میں اضافی پیٹرول ٹینک ہیں توکارروائی کریں۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑکرکسٹم کو دینی تھی لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -منی بجٹ کے نام پر عوام پر معاشی بم گرایا جا رہا ہے‘ مرتضیٰ وہاب

شیئر: