Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشوریہ فون کا جواب وقت پر نہیں دیتیں، شویتا بچن

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی صاحبزادی شویتا بچن نے اپنی بھابھی ایشوریہ کے بارے میں اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایشوریہ کی کس عادت سے سخت نفرت ہے۔میڈیا میں اکثر اداکارہ ایشوریہ رائے اور ان کی نند شویتا بچن کے درمیان تکرار کی خبریں گردش کرتی ہیں تاہم دونوں نے اپنے رشتے کے درمیان تلخی پر کبھی میڈیا پر بات نہیں کی لیکن اب شویتا بچن نندا نے اپنی بھابھی ایشوریہ کے بارے میں کرن جوہر کے شو”کافی ود کرن“میں کھل کر بات کی ہے۔ کرن جوہر نے شویتا سے کہا کہ وہ ایشوریہ رائے کے بارے میں ایک ایسی بات بتائیں جس سے آپ کو نفرت ہے اور ایک ایسی بات جو آپ کو بہت پسند ہے۔شویتانے کہاکہ ایشوریہ کبھی فون کا جواب وقت پر نہیں دیتیں اور انہیں ایشوریہ کی اسی عادت سے نفرت ہے اوربھابھی کی جو عادت پسند ہے وہ یہ ہے کہ ایشوریہ نے جو بھی حاصل کیا ، اپنے بل بوتے پر اپنی محنت سے حاصل کیا ، وہ ایک بہترین ماں ہیں۔
 

شیئر: