Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ویزا سے متعلق حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے 50 ممالک کو آن ارائیول اور 175 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے اعلان کے بعد 50 ممالک کے شہریوں کو پاکستان پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر ویزا کی سہولت دستیاب ہوگی اور اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرا رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ برٹش اور امریکن پاسپورٹ رکھنے والے ہندوستانی باشندوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت ہوگی۔ کوشش ہے کہ نئے پاکستان کی معیشت ٹورازم کے لیے بنیاد بنے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کو مختلف مدت کے ویزے دیے جائیں گے ، ڈگری پروگرام کیلئے 2 سال جبکہ ماسٹر پروگرام کے لیے 4 سال کا ویزا دیں گے۔ اسی طرح صحافیوں کو لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم ویزے جاری کریں گے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی ایوان آمد پر اپوزیشن کا رویہ درست نہیں تھا۔ شہباز شریف نے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہا اور وزیراعظم کی آمد پر طعنے اور فقرے کسے جاتے ہیں۔ ہمیں پارلیمنٹ کا بڑا احترام ہے ، اپوزیشن کو بھی وزیراعظم کا احترام کرنا ہوگا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں وہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ آپ کہاں سے آئے۔ وزیراعظم کی عزت ہم پر مقدم ہے ، ایوان کو مچھلی منڈی نہیں بننے دیں گے۔ جب تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو ہمارے امریکا کے ساتھ تعلقات کیا تھے۔ یو اے ای کے ولی عہد 12 سال بعد پاکستان آئے اور آج ہم یورپ اور مشرق وسطیٰ پر کہاں کھڑے ہیں، کوئی 5 ماہ میں ایسا کردار ادا نہیں کر سکتا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سندھ والوں کے دل آج کل کمزور ہیں، ان پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں، وزیراعظم سندھ کا دورہ کریں گے۔ پاکستان کو خطرہ نہیں بلکہ سندھ کے زرداروں کو خطرہ ہے ۔
 

شیئر: