Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کو اللہ کے سوا کوئی طاقت نہیں بچا سکتی‘ شیخ رشید

کراچی:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی کے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اقتصادی طور پر دیوالیہ ہونے جا رہا تھا، تاہم پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھال کر گرتی معیشت کو کنٹرول کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا کے پاکستان آنے پر ایسی سرمایہ کاری ہوگی کہ سب حیران رہ جائیں گے۔ آئی ایم ایف کی سخت شرائط میں کمی کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جعلی شماریات کے ماہر تھے۔ انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو بھی جعلی کاغذات دیے تھے جبکہ انہوں نے ایک ایک ریلوے اسٹیشن پر اربوں روپے ڈبو دیے۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا بہت بڑی غلطی ہے، میں اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کروں گا۔ چیئرمین نیب سے درخواست کرتا ہوں کہ وائٹ کالم کرائم کے خلاف کارروائی تیز کریں، کرپشن کیس میں گرفتار ملزم کی پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دینے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے الزام کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے ایک سال پہلے خط لکھا تھا، وزیراعلیٰ چاہیں تو میں کے سی آر پر ان کے پاس جانے کو تیار ہوں، حالانکہ میں چوروں اور ڈاکوؤں کے پاس نہیں جاتا۔  آصف زرداری کا کیس نواز شریف اور شہباز شریف سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے، زرداری صاحب کو اللہ کے سوا اب کوئی طاقت نہیں بچاسکتی۔

شیئر: